کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت،1 بچے کا باپ قتل

January 27, 2023

مقتول وقاص

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مائی گاڑھی کے مزار کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے کار اور موبائل فون چھین کر ایک بچے کے باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں مائی گاڑھی کے مزار کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جس کے سر پر تشدد کا نشان ہے۔

مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جو بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد کا رہائشی تھا۔

لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں پر مقتول کے اہلِخانہ بھی پہنچ گئے جنہوں نے بتایا کہ مقتول رینٹ کی کار چلاتا تھا اور گھر سے سواری کو لینے کا کہہ کر نکلا تھا۔

مقتول کے اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مقتول سے کار اور موبائل فون چھین کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی۔

مقتول کے اہلِ خانہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقتول شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مقتول کو سر پر گولی ماری گئی جو موت کا سبب بنی۔