لاہور،فیصل آباد،ملتان میں دھند، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

January 27, 2023

—فائل فوٹو

پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں دھند کے باعث ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ہلکی دھند اور خشک موسمی حالات کے ساتھ حدِ نگاہ 2500 میٹر ہے۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے چین کے شہر کونمنگ سے کارگو پرواز وائی جی 9089 منسوخ کر دی گئی۔

دبئی سے لاہور کے لیے پرواز پی اے 411 کی آمد میں 10گھنٹے 37 منٹ کی تاخیر ہوئی۔

مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 748 بھی 7 گھنٹے 19 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

شارجہ سے لاہور کی پرواز پی اے 413 مقررہ وقت سے 46 منٹ لیٹ ہوئی۔

لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 مقررہ وقت سے 6 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 759 مقررہ وقت سے 5 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔

جدہ سے آنے والی پی کے 860 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

لاہور سے کراچی کی پرواز پی اے 401 سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

فیصل آباد ایئر پورٹ پر دھندلا موسم اور حدنگاہ 4000 میٹر جبکہ ملتان ایئر پورٹ پر ہلکی دھند اور حدِنگاہ 2000 میٹر ہے۔

ترجمان سول ایویشن اتھارٹی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے ایئرپورٹ روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابطے میں رہیں۔