وزیراعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات، امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا

January 27, 2023

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر کا نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے کامیاب ترین فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے ورلڈ کپ کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر دونوں ملکوں کے تعلقات کو ٹھوس اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کےلیے کام کرنےکےعزمکا بھی اعادہ کیا۔