امریکا میں 12سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا

January 27, 2023

امریکا میں 12 سال سے سسرالیوں کے جبر کی شکار پاکستانی خاتون کو انصاف مل گیا۔

ورجینیا کی عدالت نے خاتون کی ساس اور اس کے دو بیٹوں کو جیل بھیج دیا، مجرموں پر متاثرہ خاتون کو ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

80 سالہ زاہدہ امان اور ان کے دو بیٹے خاتون پر گھریلو تشدد میں ملوث پائے گئے، عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون سے جبری مشقت کروائی جاتی تھی، بچوں کے سامنے تشدد کیا جاتا تھا۔

متاثرہ خاتون سے سفری دستاویزات چھین کر رکھ لی تھیں، پاکستان میں گھر والوں سے رابطہ بھی منقطع کر رکھا تھا۔

عدالت نے مئی 2022 میں کیس کی سماعت کی اور رواں برس 24 جنوری کو فیصلہ دیا۔