جاپان میں مہنگائی 42 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

January 28, 2023

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین جنگ کے بعد یورپ کیساتھ ساتھ مہنگائی نے جاپان کو بھی اپنے جکڑ میں لے لیا ہے ،مہنگائی 42سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، بینک آف جاپان نے مزید مہنگائی کی پیش گوئی کردی، آئی ایم ایف مطالبے پر شرح سود بڑھانے سے انکار ، جاپان کے وزارت برائے داخلی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنوری میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 4.3فیصد ضافہ ہوا جو کہ 1981 کے بعد کی تیز ترین رفتار ہے، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اضافہ معاشی ماہرین کے اندازوں سے کئی زیادہ اور بینک آف جاپان کی جانب سے مقرر کردہ ہدف سےمسلسل آٹھویں ماہ 2فیصد زائد اضافہ ہے ، اس سے قبلگزشتہ ماہ دسمبر میں مہنگائی میں 3.9فیصد اضافہ ہوا تھا ، بجلی، گیس اور اشیائے خورد و نوش کے بڑھتے ہوئے خرچ نے ٹوکیو کے رہائشیوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔گیس کے بلوں میں 39 فیصد اور بجلی کے بلوں میں 24.6 فیصد اضافے نے عوام کو شدید بے چینی میں مبتلا کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ مہنگے خام مال کے باعث توانائی کی قیمتوں میں دو عددی اضافہ کیا گیا جو کہ ناگریز تھا۔