کیف (اے ایف پی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو کہا کہ کیف 15 مئی کو استنبول میں ماسکو کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اس سے پہلے روس کو پیر سے شروع ہونے والی 30 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہونا ہوگا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم مذاکرات کی میزبانی کرنے پر تیار ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو ایک فون کال میں بتایا کہ امن کے لیےایک سنہری موقع ہاتھ آ گیا ہے۔ زیلنسکی نے براہ راست امن مذاکرات منعقد کرنے کی روسی تجویز کو مثبت اشارہ قرار دیا۔ماسکو اور کییف نے فروری 2022 میں کریملن کے حملے کے فوراً بعد مارچ 2022 سے براہ راست مذاکرات نہیں کیے ہیں۔ استنبول میں ہوئے مذاکرات ناکام ہونے والے امن معاہدے پر منتج ہوئے تھے جس کے تحت کیف غیر جانبدار حیثیت اختیار کرتا اور نیٹو کی کسی بھی مطالبے سے دستبردار ہو جاتا۔