• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم

کراچی (نیوز ڈیسک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کا ساتھ دینے پر بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مصنوعات کی بائیکاٹ کی مہم چلائی جارہی ہے۔ جبکہ بھارتی گلوکار وشال مشرا کا پاکستان کی مخالفت میں ترکیہ، آذربائیجان نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تشدد پسند ہندو تنظیموں نے بھارتی عوام سے کہا ہے کہ وہ ترکیہ اور آذربائیجان کی منصوعات کا بائیکاٹ کریں۔ بالی وڈ کے معروف گلوکار وشال مشرا نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے منہ توڑ جواب کا غصہ ترکیہ اور آذربائیجان پر نکالنے کا انوکھا انداز اپنا لیا۔

دنیا بھر سے سے مزید