• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا خطاب بھارت کو برا لگا، بھارتی میڈیا ناراض، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا رابطہ ، پہلا رائونڈ مکمل اس حوالے سے جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار و اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا ہےکہ ٹرمپ کا خطاب بھارت کو بہت برا لگ رہا ہے بھارتی میڈیا کو مزید غصہ آرہا ہے،سنیئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے کہا کہ ڈی جی ایم اوز کا رابطہ خوش آئند ہے، انڈیا اس ثالثی سے شرمندگی محسوس کر رہا ہے،ٹرمپ ہر چیز میں انڈیا کے ساتھ پاکستان کو کھڑا کر رہے ہیں،دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی نے کہا کہ یہ عالمی تاریخ ، جنوبی ایشیا کی تاریخ اور پاک بھارت تاریخ کا ایک اہم ترین باب تھا جو پچھلے تین ہفتے میں ہم نے دیکھا اور یہ بھارت کے جارحانہ عزائم کے نتیجے میں سامنے آیا۔سنیئر صحافی و اینکر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پہلے رائونڈ مکمل ہونے کے بعد اس کا نتیجہ مثبت نظر آرہا ہے ۔ پہلے جب حالات خراب ہوتے تھے تو ایک دوسرے کے خلاف بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ نظر آتی تھی مگر ممالک میں ڈرونز کا جانا میزائل داغے جانا یہ نارمل نہ ہو اس لیے لازمی تھا کہ بہت سی چیزوں پر اتفاق کیا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید