• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہرین پر کریک ڈاؤن، شیخ حسینہ پانچ الزامات میں قصوروار پائیں، چیف پراسیکیوٹر

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے استغاثہ نے گزشتہ روز بتایا کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کی منصوبہ بندی کی ۔اقوام متحدہ کے مطابق، گزشتہ برس جولائی میں شیخ حسینہ کی حکومت نے اپوزیشن کو خاموش کرنے کے لیے وحشیانہ مہم شروع کی ،جس میں 14سوافراد ہلاک ہوئے۔بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) کے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے شیخ حسینہ کو کم از کم پانچ الزامات میں قصوروار پایا ہے۔ان پر جولائی کی بغاوت کے دوران اکسانے، ملوث ہونے، سہولت کاری، سازش اور بڑے پیمانے پر قتل کو روکنے میں ناکامی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید