جدہ (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرپا امن کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو فروغ دینے والی کوششوں کو سراہاسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور امریکہ مستقبل میں ملکر کام کریں گے اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ۔