کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔پاک بھارت کشیدگی کے آغاز کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں گزشتہ 5 دنوں کے دوران تقریباََ 10.33 فیصد کمی آئی ہے۔