مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی

January 28, 2023

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز آج شام امارات سے لاہور پہنچیں گی۔

مریم نواز کی آمد کیلئے ن لیگ کی جانب سے لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔

انہوں کے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

جنرل سیکریٹری ن لیگ امارات ابو بکر آفندی نے کہا کہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں سے ملک ترقی کرے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگی رہنما غوث قادری نے مریم نواز کو شیلڈ دی۔

واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ سال اکتوبر میں لندن روانہ ہوئی تھیں، لندن سے جنیوا جا کر اپنے گلے کی سرجری بھی کرائی تھی۔