سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں کون کام کرے گا؟

January 28, 2023

فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بہت سے نام لیے جارہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلمی حلقوں میں افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس فلم میں اداکار رنبیر کپور بھارت کے سابق کرکٹر کا کردار نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے سارو گنگولی نے ممبئی میں فلم پروڈیوسرز سے ملاقات بھی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم بڑے بجٹ کے ساتھ بنائی جائے گی جس کا تخمینہ 200 سے 250 کروڑ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب سارو گنگولی نے کہا ہے کہ فلم میں میرا کردار کون نبھائے گا اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان محمد اظہر الدین اور ایم ایس دھونی کی زندگی پر بھی فلم بن چکی ہے۔