بیٹی مریم نواز قوم کی دعا سے صحت مند ہوکر وطن واپس آئی ہیں، وزیراعظم

January 28, 2023

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہقوم کی دعا سے بیٹی مریم نواز صحت مند ہو کر وطن واپس آئی ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بہادری سے قائد ن لیگ کے نظریات اور حق گوئی کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اسی جذبے اور تندہی سے مریم نواز اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔