لائنز ایریا، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، اے ایس آئی شہید

January 30, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بریگیڈ تھانے کی حدود کچی آبادی لائنزایریا خطرناک موڑ نیو پریڈی اسٹریٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق جبکہ ایس ایچ او معجزانہ طور پر محفوظ رہے ، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق اور 50سالہ اے ایس آئی اقبال ولد علی محمد نیو پریڈی اسٹریٹ کے قریب موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے کہ اچانک ان کا ٹکراو ملزمان سے ہوگیا دونوں افسران نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ملزمان موقع سےفرار ہوگئے ڈی آئی جی ایسٹ نے مزید بتایا مقتول کے سینے پر 4 گولیاں لگیں جو جان لیواثابت ہوئیں ،مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، وہ انویسٹی گیشن تھانہ بریگیڈ میں تعینات تھے،مقتول کی نماز جنازہ پیر 30جنوری کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائیگی۔