سابق ڈی جی آئی بی مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے

January 30, 2023

کرک(جنگ نیوز)جنگ نیوز سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔اہلخانہ نےمسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہمنگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے اور 2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تاہم ناکام رہے۔