ایان علی کا فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کی تصویر پر تبصرہ

January 31, 2023

پاکستانی ماڈل ایان علی نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر دلچسپ تبصرہ پیش کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کی عدالت میں لی گئی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’احترام کے ساتھ ہماری بہن مسز فواد چوہدری مجھے بالی ووڈ فلم ’دسوی‘ کے کردار بمو چوہدری عرف بملا دیوی کی یاد دلاتی ہیں ‘۔

انہوں نے گرفتار رہنما پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’فواد چوہدری کی گرفتاری ایک معروف انگریزی کہاوت سے بیان ہوسکتی ہے جس کے مطابق ’وہ اپنے کئے ہوئے جرائم میں مظلوم کا کردار نبھا رہے ہیں‘۔

فلم دسوی کا کردار بملا دیو

واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی فلم دسوی کی کہانی ایک ایسے ان پڑھ سیاست دان کے گرد گھومتی ہے جس کی کرسی اس کی اہلیہ ’بملا دیوی‘ چھین لیتی ہے‘۔