وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی ملاقات

January 31, 2023

شہباز شریف (دائیں)، نجم سیٹھی (بائیں) - فوٹو بشکریہ ریڈیو پاکستان

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو پاکستان میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی اور فروری میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے نجم سیٹھی کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں اس سلسلے میں سخت محنت اور لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔