فواد چوہدری کی گرفتاری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پی ٹی آئی فرانس

January 31, 2023

تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرانس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمات اور ان کی گرفتاری کو بنیادیانسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوتے چوہدری اشفاق جٹ اور دیگر مقررین نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کی۔

تقریب میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے ساتھ کیے جانے والے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس موقع پی پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنماؤں اعجاز جٹ کی والدہ، زاہد ہاشمی کے بڑے بھائی، ق لیگ کے سینئر رہنما ندیم ڈھیرو گہنہ کی والدہ اور پشاور خود کش حملے کے شہدا کے لیے اجتماعی دعابھیکروائیگئی۔