او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس، یورپ میں توہین قرآن کے اشتعال انگیز واقعات کی مذمت

February 01, 2023

جدہ (شاہدنعیم ) اسلامی تعاون تنظیم(اوآئی سی) نے منگل کو سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں اپنے صدردفاتر میں اپنی ایگزیکٹوکمیٹی کا ایک غیرمعمولی اجلاس منعقد کیا۔اس میں سویڈن، نیدرلینڈزاور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی توہین کے حالیہ اشتعال انگیز واقعات کے خلاف تنظیم کی جانب سے سخت تشویش کااظہار کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اسلاموفوبیا کے گھناؤنے حملوں کے مجرموں کے خلاف اوآئی سی کی طرف سے کئے جانے والے ممکنہ اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔