بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

February 02, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز وصول کرنے کے بعد تصاویر شیئر کردیں۔

بابر اعظم نے آئی سی سی ایوارڈز ملنے کے بعد اپنے گھر پر خصوصی فوٹو سیشن کرایا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 2021ء اور 2022ء میں ملنے والی ٹرافیز اور کیپس کے ہمراہ کرائے گئے فوٹو سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

بابر اعظم نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ’تم اپنے آپ میں ایک جادو ہو‘۔

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر اعظم کی ایوارڈز کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی مینجمٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی ٹرافی دی تھی۔

بابر اعظم 2021 میں آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آ ف دی ایئر میں شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو 2021 میں ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے 2022ء میں 9 میچوں میں 84.87 کی اوسط سے 679 رنز بنائے تھے۔