اسمبلی توڑنے کی بہت جلدی تھی نا؟ اب ذرا صبر کرو، گورنر خیبر پختونخوا

February 02, 2023

گورنرخیبر پختونخوا غلام علی نے تحریک انصاف کو الیکشن کی تاریخ کیلئے صبر کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جس وقت وہ جنازوں کو کندھا دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دو۔

غلام علی نے کہا کہ امن و امان اور معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے، الیکشن کمیشن فیصلہ کرنے سے پہلے آئی جی پولیس اور اداروں سے مشورہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان پر مشورے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ سب مانیں گے، ایک سیاسی جماعت ریاست کی مشکلات کو سمجھنے پر تیار نہیں۔