کپل شرما شو سے الگ ہونے کی اطلاعات غلط اور جھوٹی ہیں، سدھارتھ ساگر

February 02, 2023

معروف بھارتی کامیڈین سدھارتھ ساگر نے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بھارتی ٹی وی کے مشہور کپل شرما شو سے الگ ہورہے ہیں، سدھارتھ ساگر نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شو میں پرفارم کرنے والے کرشنا ابھیشک کپل شرما شو چھوڑ چکے ہیں۔

جس کے بعد اب یہ ان اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہسدھارتھ ساگر کے شو کے پروڈیوسرز کے ساتھ مالی تنازعات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے وہ شو چھوڑ رہے ہیں۔

تاہم سدھارتھ نے ایک ملاقات میں ان اطلاعات کو جھوٹی خبریں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔