معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی جانب سے استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے پر انہیں سراہا ہے۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں اپنے ایک کنسرٹ کے دوران استاد نصرت فتح علی خان کا معروف کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے نصرت فتح علی خان کو بڑے عالمی میوزک ارینا میں خراجِ عقیدت پیش کیے جانے پر راحت فتح علی خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران راحت فتح علی خان نے دلجیت دوسانجھ کی کاوش کو کھل کر سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد فنکاروں نے نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے کلام پیش کیے ہیں، تاہم دلجیت نے ان کے فن کے ساتھ انصاف کیا۔
راحت فتح علی خان نے دلجیت دوسانجھ کو نصرت فتح علی خان کا گانا پیش کرنے اور بڑے عالمی میدان میں انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پر بھی سراہا۔