لاہور قلندرز کا شکریہ، کیریئر میں نئی روح پھونکی، ڈیوڈ ویزے

February 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے کہا ہے کہ میرے کرکٹ کیریئر میں ایک نئی روح پھونکنے پر ہمیشہ لاہور قلندرز کا شکرگزار رہوں گا۔اب دنیا میں جتنے بھی ٹورنامنٹ کھیل رہا ہوں سب لاہور کی وجہ سے ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی سے خوداعتمادی بڑھی ۔ جب سے میں نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا ہے، میرے لیے ہر چیز اچھی ہورہی ہےکرکٹ میں میرا کیریئر دوبارہ سے شروع کرنے میں پی ایس ایل پرفارمنس کا کردار اہم ہے لاہور قلندرز نے مجھ پر بھروسا کیا۔