ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ، ریفائنریز کی پیداوار میں خلل آنے لگا

February 03, 2023

ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث ریفائنریز کی پیداوار میں خلل آنے لگا۔

سنر جیکو ریفائنری نے وزارت انرجی کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ 9 فروری تک ریفائنری بند رہے گی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خام تیل کا جہاز آنے پر ریفائنری 10 فروری سے پیداوار شروع کرے گی۔