کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مشتعل شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ سڑک پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
ڈیفنس کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گاڑی کے شیشے توڑنے اور فائرنگ کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کی ٹکر کے بعد کار سواروں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی، اطراف میں موجود لوگوں نے دونوں افراد میں صلح کروا دی تھی، صلح ہونے کے بعد مشتعل شخص نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی۔