شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب میں کیا چیز منفرد تھی؟

February 04, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا جس میںموجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

اس تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں۔

تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے زیادہ تر مہمانوں نے قومی لباس کو ترجیح دی۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔