پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد یا خودکش بمبار دکھایا جاتا ہے، جمائما خان

February 06, 2023

کراچی(نیوزڈیسک)عمران خان کی سابق اہلیہ نےایک ٹی وی نیوز کو بتایا کہ میرے بیٹوں کا انگریزی نام نہ ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر ان سے غیر معمولی پوچھ گچھ کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جب وہ سفر کے لیے ایئرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، تاہم مجھ سے پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔‘

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا ہے کہ ٹی وی میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشت گرد یا خودکش بمبار کےطور پر دکھایا جاتا ہے۔