شادی ہال میں فائرنگ کر کے دلہن کوزخمی کر دیا گیا، ملزم گرفتار

February 06, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ وارث خان کے علاقہ میں شادی ہال میں فائرنگ کرکے دلہن کوزخمی کردیاگیا،ذرائع کے مطابق اتوارکی سہ پہر رائل پیلس ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ ایک نوجوان اویس نے فائرنگ کرکے دلہن (ن) کو زخمی کردیا ،پولیس کے مطابق دلہن کے دائیں کندھے پرگولی لگی ۔ ملزم اویس کو پولیس کے حوالے جبکہ زخمی دلہن کوبینظیربھٹو ہسپتال منتقل کردیا۔