مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کیلئے ضرروی ہے،ملت پارٹی

February 06, 2023

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ملت پارٹی پاکستان کے چیئرمین محمد عبدالحق اعوان مرکزی رہنما چوہدری اختر عباس سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کے عزائم بڑے خطرناک ہیں لہٰذ ااب محض یوم کشمیر منانے کی بجائے عملی قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کا بھارت کو مذاکرات کا عندیہ دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب تک بھارت 370 اور 35-A کو بحال نہیں کر دیتا اُس وقت تک مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔