ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی، محمد رضوان

February 07, 2023

محمد رضوان—فائل فوٹو

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے مجھے بحیثیت کپتان مکمل آزادی دی ہے۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ملتان سلطانز نے جو اعتماد کیا کوشش کروں گا اس پر پورا اتروں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی پی ایس ایل ایڈیشن میں مجھے میچز نہیں ملے جس کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا ہے کہ یہ پارٹ آف گیم ہے کسی کو ذمے دار قرار نہیں دوں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہو گا، جس میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندر آمنے سامنے ہوں گی۔