توشہ خانہ کیس: فردِ جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 21 فروری کو عدالت طلب

February 07, 2023

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میںعمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کیلئے 21 فروری کو طلب کرلیا۔

عمران خان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیا ہے۔

عدالتی اوقات کے اندر الیکشن کمیشن کے وکلا مقدمے کی تمام کاپیوں کی تصدیق نہ کرا پائے۔

الیکشن کمیشن وکیل مقدمے کی تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلا کو آج فراہم نہ کر پائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو آئندہ سماعت پر تمام تصدیق شدہ کاپیاں عمران خان کے وکلا کو مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان کے وکلا نے آج مقدمے کی تصدیق شدہ کاپیاں مہیا کرنے کی استدعا کی تھی۔