پرائیویٹ اسپتال شفا تو دیتے ہیں لیکن خون چوس لیتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

February 07, 2023

وزیراعلیٰ سندھ نے انڈس اسپتال کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہپرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال شفا تو دیتے ہیں لیکن خون چوس لیتے ہیں۔

کراچی کے انڈس اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہورلڈ بینک کے صدر پریشان ہوگئے تھے کہ آپ ساری چیزیں مفت کیوں کرتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہانڈس اسپتال کیلئے فنڈز دینے والے ڈونرز نہیں پارٹنرز ہیں،جہاں سندھ حکومت کی مدد کی ضرورت ہوگی ہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہپبلک پارٹنر شپ میں آپ لوگ ہماری مدد کر رہے ہیں، ہم نہیں کر رہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ2015 سے سندھ حکومت اور انڈس اسپتال مل کر کام کر رہے ہیں،ہم اپنے وعدوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے اخراجات غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا، کورونا وباء کے دوران ڈاکٹر باری کے ساتھ مل کر کام کیا۔