ترکیہ: گھانا کے قومی فٹبالر کرسچین آٹسو کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

February 07, 2023

گھانا کے قومی فٹبال پلیئر کرسچین آٹسو کو ترکیہ میں زلزلے کے بعد ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

ترکیہ میں تعینات گھانا کے سفیر نے بتایا کہ مجھے گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ آٹسو کو زندہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بات سفیر نے ایک ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہی، انہوں نے اس متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

31 سالہ کرسچین آٹسو نے ستمبر میں ترک سپر لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں گزشتہ روز آنے والے ہولناک زلزلے سے 3 ہزار 400 سے زائد جانیں گئیں اور 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔