لاہور ہائیکورٹ: عثمان ڈار کی درخواست پر ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سے جواب طلب

February 07, 2023

عثمان ڈار کو ہراساں کرنے اور مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایف آئی اے، پولیس اور اینٹی کرپشن سے 13 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام چوہدری نے عثمان ڈار کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،درخواست گزار نے کہا کہ وفاقی اور نگراں حکومت کی جانب سے بےبنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مقدمات اور انکوائری سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔