عالمی بینک کی معاشی استحکام کیلئے مکمل حمایت کی پیشکش

February 07, 2023

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگیس نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں میکرو اکنامک فریم ورک اور مستقبل کے ترقیاتی روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے مشکل معاشی صورتحال سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں کو سراہا اور معاشی استحکام کیلئے عالمی بینک کی مکمل حمایت کی پیشکش کی۔

اسحاق ڈار نے سیلاب بحالی کوششوں میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔

انہوں نے پاکستان میں عالمی بینک کے منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔