انگلینڈ کے معین علی لیگ میچز میں اسلام آباد کو دستیاب نہیں ہوں گے

February 07, 2023

فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں فرنچائزز کےلیے مختلف کھلاڑی نیشنل ڈیوٹی کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ کے معین علی لیگ میچز میں اسلام آباد کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ریسی ونڈر ڈوسن کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

معین علی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے 14 مارچ تک یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کو جیمز وینس آخری تین میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ انگلش کرکٹر ایڈم روسنگٹن کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔

ادھر پشاور زلمی نے مجیب الرحمٰن کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کے پیٹر ہیٹزوگلو کی خدمات حاصل کرلیں۔ مجیب الرحمٰن 19 فروری کے بعد پشاور کا اسکواڈ جوائن کریں گے۔

افغانستان کے پلیئر ابتدائی دو میچز میں زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے۔