مستقبل میں بھی نرسری کا کردار برقرار رہے گا، پشتونخوا ایس او

February 09, 2023

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواایس او کے زونل آرگنائزر لطیف کاکڑکی زیر صدارت غوث آباد لوڑ کاریز علاقائی یونٹ سے مربوط چار ابتدائی یونٹوں کا انتخابی اجلاس ہواجس میں ڈپٹی آرگنائزرز ڈاکٹر مزمل، سمیع اللہ کاکڑ ، حمد اللہ شہزاد، سید بایزید آغا، زاہد جعفر اور زوہیب کبزئی نے شرکت کی پارٹی کی طرف سے علاقائی سیکرٹری حاجی نقیب اللہ مہربان، سینئر معاون سیکرٹری منیر خپلواک، علاقائی معاون گل شاہین وردگ اور علاقائی معاون ڈاکٹر طاہر شہاب بھی موجود تھے ہیواد ابتدائی یونٹ،مومند ابتدائی یونٹ ،خپلواک ابتدائی یونٹ اور شاہین ابتدائی یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔ عہدیداروں سے ڈپٹی آرگنائزر سید بایزید آغا نے حلف لیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او نے پارٹی کےلئے ایک نرسری کا کردار ادا کیا ہےماضی میںپارٹی کو موثر لیڈرشپ دی ہےجس میں عبدالرحیم کلیوال شہید،ظریف شہید،ملی شہید عثمان خان کاکڑ،اولس یار شہید، ارمان لونی شہید جیسے عظیم سپوت شامل ہیں اور مستقبل میں بھی یہ روایت برقرار رکھی جائیگی ۔