• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فکر باچاخان کی بدولت پشتونخوا اور بلوچستان میں سیاسی شعور کو فروغ ملا،اے این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد نے کہاہےکہ فکر باچاخان کی بدولت پشتونخوا اور بلوچستان میں قومی سیاسی شعور کو فروغ ملا اور اس جدوجہد کے دشوار گزار راستوں میں بزرگ رہنماؤں اور اکابرین نے بے شمار قربانیاں دے کر عوام کے لئے سیاسی سفر کو آسان بنایا انہی قائدین کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں یہاں کے عام لوگوں کو رائے دہی اور جمہوری عمل میں شرکت کا حق ملا تاہم بدقسمتی سے آج بھی بالادست حکمران اشرافیہ جمہوریت جمہوری اداروں اور سیاسی سرگرمیوں کی راہ میں مختلف رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار فیض آباد بنیادی یونٹ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت یونٹ کے صدر ڈاکٹر غلام محمد نے کی اجلاس میں تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی رابطوں کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء بھی پیش کی گئیں عبیداللہ عابد نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجز اپنی جگہ موجود ہیں لیکن سیاسی کارکنوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی فکری نظریاتی اور تنظیمی ذمہ داریوں کو پوری دیانت داری اور سنجیدگی کے ساتھ نبھائیں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی سیاسی تنظیم میں بنیادی یونٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے نچلی سطح پر تنظیم کو فعال منظم اور مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پشین ایک پرامن علاقہ ہے سرانان میں مسلح جتھوں کے کارندوں کی جانب سے مقامی افراد اور خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور زیارت کراس سے ایک محنت کش کے اغوا کے واقعے کی شدید مذمت کی ایسے واقعات نہ صرف امن و امان بلکہ سماجی ہم آہنگی کے لیے بھی نقصان دہ ہیں اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ طور پر ان کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی ۔
کوئٹہ سے مزید