کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری بیان میں کوئٹہ میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سول لائن پولیس تھانے کیحدود میں سرکلر روڈ پرڈاکو اسلحہ کے زور پرایان خان سے موٹر سائیکل ، دو موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئےایف آئی آر درج کرنے کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے حالانکہ ملزمان کو ٹریس اور ان کے ٹھکانے کی نشاندہی بھی کی گئی اس کے باوجود سست روی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو کہ ملزمان کو کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہےیہ صورتحال پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیاگیاہے۔