کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جونیئر نائب صدر ملک عبدالرؤف شاہوانی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیا زئی، وائس چیئرمین سید عبدالنعیم آغا، چیف آرگنائزر ڈاکٹر نور احمد دیوار، پریس سیکرٹری خلیل احمد کھیا زئی و دیگر نے کہا ہے کہ وائی ڈی اے کے عہدیداران اور ممبران کے خلاف بلاجواز انتقامی کارروائیاں اور ان کی معطلی کے احکامات جاری کرنا قابلِ مذمت عمل ہے افسوس کہ بیوروکریسی اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہےانہوں نے کہا کہ عدم تحفظ کے باعث خصوصاً لیڈی ڈاکٹرز شدید ذہنی دباؤ اور کوفت کا شکار ہیںایک ڈاکٹر تیزاب گردی جیسے افسوسناک واقعے کا شکار ہو گئی ۔