• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ آفس رزلٹ برانچ کے رویے کانوٹس لینے کامطالبہ

کوئٹہ(پ ر) والدین نے بورڈ آفس میں رزلٹ اور رجسٹریشن برانچ کے عملے کی ناقص کارکردگی اور سائلین کو تنگ کرنے کی شکایت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معمولی نوعیت کے کاموں کیلئے کئی کئی روز چکر لگوائے جاتے ہیں ۔جس سے نہ صرف طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ دور دراز اضلاع سے آنے والے سائلین کو اضافی سفری اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ برانچز میں تعینات عملے کا رویہ بھی درست نہیں سائلین سے بد تمیزی اور ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے جبکہ مبینہ طور پر رشوت بھی وصول کی جاتی ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید