کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میر عبدالسلام لانگو اور چیئرمین ملک عبدالغفار مندوخیل نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں صوبے میں جاری اسکیموں کیلئے انتہائی کم رقم مختص کی گئی ہے جاری منصوبوں کیلئے 100فیصد رقم مختص کی جائے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرنے سمیت احتجاج پر مجبور ہوں گے یہ بات نہوں نے جمعرات کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹھیکیدار برداری کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص رقم انتہائی ناکافی ہے جس سے نہ صرف منصوبوں کی بروقت تکمیل مشکل ہے بلکہ کئی منصوبوں پر عملی طور پر کام جاری رکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبے میں جاری 800 سے زائد اسکیموں کیلئے 100 فیصد فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جاسکیں۔