کراچی: کٹے کےگوشت کو بکرے کا بتاکر فروخت کا انکشاف

February 09, 2023

فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کٹے کے گوشت کو بکرے کا بتاکر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق سولجر بازار سے غیرقانونی ذبح کیا ہوا 500 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا گیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اس حوالے سے بتایا کہ کٹے کے گوشت کو بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کیا جاتا تھا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذبیحہ اور شہریوں کو دھوکا دینے کا عمل بند کیا جائے، شہری محکمہ ویٹرینری سے تصدیق شدہ گوشت ہی خریدیں۔