جسٹس قاضی فائز عیسیٰ عوام کو روکنے پر سیکیورٹی اہلکار پر برہم

February 27, 2023

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سیکیورٹی اہلکار کے عوام کو روکنے پر برہم ہو گئے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب سے پیدل سپریم کورٹ آئے۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکار کے عوام کو روکنے پر اظہارِ ناراضی کیا اور سیکیورٹی اہلکار سے کہا کہ کسی کومت روکیں سب کو جانے دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ فٹ پاتھ کے راستے پیدل چل کر سپریم کورٹ پہنچے تھے۔