سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

March 15, 2023

علامتی فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 2 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 525 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 924 ڈالر فی اونس ہے۔