مرتضیٰ وہاب کی جاوید میانداد سے ملاقات

March 16, 2023

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد سے ملاقات کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔

مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی مزاج پُرسی کی اور ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد سے کہا کہ آپ ملک و قوم کا سرمایہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاوید میانداد کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔