رمضان، نوروز ساتھ ساتھ ایرانیوں کی نئی الجھن

March 19, 2023

تہران (اے ایف پی) ایرانیوں کو ایک نئی الجھن کا سامنا ہے کہ رمضان المبارک اور ایرانی سال نو کا آغاز ساتھ ہورہا ہے۔ افغانستان، عراق اور ترکی میں بھی 30؍ کروڑ افراد ایک دوسرے کو ’’نوروز‘‘ کی مبارکباد دیتے ہیں جو منگل کو پڑے گا۔ یہ ایرانی کیلنڈر کا 1402؍ واں سال ہوگا۔ کہا جاتا ہے یہ سال تین ہزار سال سے منایا جاتا ہے۔ لوگ 15؍ روزہ تقریبات منانے کےلیے تہران چھوڑ کر گائوں، دیہات اور گرد و نواح چلے جاتے ہیں۔ وہ روزمرہ کی مشکلات کو بھول کر خصوصی تیار کھانوں سے لطف اندوزہونا چاہتے ہیں۔