افغانستان، خواتین کیلئے مخصوص شاپنگ مالز کھول دیئے گئے

March 19, 2023

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز کھول دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے پہلے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔ افغان حکام کا یہ کہنا ہے کہ وہ خواتین کی ترقی اور ضرورت مند خواتین کو روزگار دینے کے لئے پُر عزم ہے تاہم یہ سب شرعی حدود کے اندر رہ کر کرنا ہوگا۔